متحدہ عرب امارات جانے اور آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کیلئے ہفتہ وار63 پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں کیلئے یواے ای سے آنے جانے کیلئے چلائی جائیں گی۔ اے آروائی کے مطابق پی آئی اے کا یواے ای کیلئے ہفتہ وار63 پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور فجیرہ کیلئے 14 پروازیں آپریٹ کریں گی۔

کراچی سے دبئی شارجہ اور دبئی شارجہ سے کراچی کیلئے ہفتہ وار 17 پروازیں چلائی جائیں گی۔لاہور سے دبئی، شارجہ ابوظبی اور ان شہروں سے لاہور واپسی کے لیے ہفتہ وار دس پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ پشاور سے دبئی، شارجہ، ابوظبی، العین، فجیرہ، راس الخیمہ اور ان شہروں سے پشاور کے لیے 17 پروازیں چلائی جائیں گی۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، ابوظبی اور ان شہروں سے سیالکوٹ کے لیے چار پروازیں آپریٹ ہوں گی، تربت سے شارجہ اور شارجہ سے واپسی تربت کیلئے 3 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ اسی طرح ملتان سے دبئی شارجہ اور ان شہروں سے واپسی کیلئے 5 پروازیں اور فیصل آباد سے دبئی کیلئے 2 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ کوئٹہ سے دبئی اور دبئی سے کوئٹہ کیلئے ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں