’ شریفوں کو چھوڑو، ہمیں ایک بار آزماؤ‘ 4ن لیگی رہنمائوں کی آڈیو لیک ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی آڈیو آرہی ہےکہ شریفوں کو چھوڑو، ہمیں ایک بار آزماؤ، 4 دوستوں میں پانچواں بھی شامل ہونے کی کوشش کررہاہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہاکہ ن لیگ پچھلے 6 ماہ سے ڈیل کا اعلان کر رہی ہے لیکن ڈیل کے سوال پر جواب نہیں دیتی، ن لیگ والے خود فون کرکے ڈیل کا بتاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ان کی ڈیل ہےکہ نواز شریف کا ویزا ریجیکٹ بھی ہوجائے تو انہیں پاسپورٹ لے کر کسی اور ملک جانے دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close