بہت جلد کچھ ہونے والا ہے، عمران خان کے پیروں کے نیچے سے زمین ایسے کھسکے گی کہ انہیں پتا بھی نہیں چلے گا

لاہور (پی این آئی) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ بہت جلد کچھ ہونے والا ہے، عمران خان کے پیروں کے نیچے سے زمین ایسے کھسکے گی کہ انہیں پتا بھی نہیں چلے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ان کی چھٹی حس کہہ رہی ہے کہ کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے، ان کی پی ٹی آئی کے کئی لوگوں کے ساتھ دوستی ہے۔

عمران خان کو پتا بھی نہیں چلے گا کہ ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین کیسے کھسک گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ سے یہ غلطی ہوئی کہ ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیے جو کبھی کسی کے نہیں ہوئے، ایسے ہی لوگ آج پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی بنے بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close