سکولوں کی بندش کی خبریں، این سی او سی نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سکولوں کی بندش کی خبریں، این سی او سی نے فیصلہ سنا دیا۔۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے سکولو ں کی بندش کی خبر کو جھوٹ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ این سی او سی کے نام سے ایک جعلی اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی تھی کہ حکومت نے کورونا کے پھیلاو کے سبب سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے او ر جلد ہی سکولوں کو بند کردیا جائے گا۔

تاہم این سی او سی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے وضاحت کی ہے کہ پرائمری سکولوں کو بند کرنے کی خبر جھوٹ ہے اور اس خبر کو پھیلانے والے اکاؤنٹ کے خلاف ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close