اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کی پارٹی کے سینئر اکابرین نے یہ دیکھ لیا ہے کہ ان کے حالات خراب ہیں۔ ان کے 4 راہنمائوں نے قبضہ کرنا شروع کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضیا الحق سے لے کر اب تک ڈیل کی باتیں کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے چار افراد کو پتہ چل گیا کہ یہ پارٹی نہیں چل سکتی ، تو یہ چار لوگ کوشش کررہے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے
ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اگر حکومت سے ڈیل لینی ہے تو لوٹے ہوئے پیسے واپس کرے، ہم ن لیگ کی کرپشن کی شہ رگ تک پہنچ چکے ہیں، شریف برادران ملک سے باہر جانے کے لئے ڈیل مانگ رہے ہیں، نواز شریف کا ویزہ مسترد ہوتے ہی انہیں برطانیہ سے نکال دیاجائے گا، نواز شریف بیماری کا ڈرامہ نہ کریں اور ملک میں آ کر سیاست کریں ، شریف فیملی کو 16 ارب روپے کا جواب دینا پڑے گا۔منگل کو پریس کانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ پچھلے کئی ماہ بالخصوص 3 سے 4 ماہ سے یہ باتیں کررہی ہے کہ ان کی ڈیل ہو گئی ہے۔ ان سے پوچھتا ہوں کہ ان کی ڈیل کہا ں ہوئی۔ ن لیگ کے اپنے لیڈران پارٹی کو ٹیک اوور کرنا چاہتے ہیں۔ ن لیگ اپنے حواریوں کے ذریعے تین ماہ سے ڈیل کی باتیں پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریفوں کی تاریخ اگر دیکھی جائے تو انہوں نے پہلے ڈیل ضیا الحق پھر جونیجو اور اس کے بعد جتوئی سے کی اور پھر انہیں چھرا مار کر نوازشریف
وزیراعظم بن گئے۔اسی طرح چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ 1997 میں بھی دھوکا کیا۔ انہوں نے مشرف کے ساتھ بھی ڈیل کی جو کہ پوری پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے برابر تھی۔ اس وقت ان کی تمام پارٹی کی سینئر قیادت ٹی وی پہ بتا چکی تھی کہ انہیں ڈیل کا کوئی پتہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقصود چپڑاسی کے اکائونٹ سے 700 کروڑ روپے برآمد ہوئے اور دیگر ملازمین سے 16 ارب روپے برآمد کئے ہیں ۔یہ وہ ملازمین تھے جن کی تنخواہ صرف 10 سے 15 ہزار روپے تھی تو ان کے اکائونٹس میں اتنے پیسے کہاں سے آئے۔ یہ لوگ پیسے اپنے پاس نہیں رکھتے بلکہ دوسروں کے نام سے رکھتے ہیں۔ یہ لوگ بچنے والے نہیں ہی
ں ۔پہلے نواز شریف اور مریم نواز اب حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے خلاف بھی کارروائی ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی خلائی مخلوق کون ہے یا وہ قطری ہے جو انہیں خیرات یا تحفے میں عطیات دیتے ہیں۔ ہم سے سوال پوچھا جاتاہے کہ یہ کس سے ڈیل مانگ رہے ہیں اور پچھلے تین ماہ سے ٹی وی چینلز پر کہہ رہے ہیں کہ ان کو ڈیل مل گئی ہے۔ آپ لو گ ڈیل کی تصدیق کررہے ہیں۔ اصل مسئلہ کیا ہے ۔ ان کا اصل ڈیل اقتدار میں آئو ڈیل لو اور مال کمائو اور باہر جائو۔
انہوں نے کہا کہ ڈیل کی باتیں یہ خود کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پہلے ملک کو لوٹا اور پھر باہر چلے گئے ۔ جب عمرا ن خان کی حکومت آئی اور معاشی صورتحال ابتر تھی۔ خزانہ خالی پڑاہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقصود چپڑاسی سمیت دیگر متاثرین سندھ کے اکائونٹ سے اربو ں روپے برآمد ہوئے ہیں ان کا جواب انہوں نے دینا ہے۔ ان کی پارٹی کے سینئر اکابرین نے یہ دیکھ لیا ہے کہ ان کے حالات خراب ہیں۔ ان کے 4 راہنمائوں نے قبضہ کرنا شروع کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ضیا الحق سے لے کر اب تک ڈیل کی باتیں کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے چار افراد کو پتہ چل گیا کہ یہ پارٹی نہیں چل سکتی ، تو یہ چار لوگ کوشش کررہے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں۔انہوں نے کہاکہ مریم اورنگزیب کے ذریعے بتایا جا رہا ہے کہ ڈیل ہو گئ ہے اور میاں صاحب واپس آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ویزہ مستردہوگا تو انہیں برطانیہ سے بے دخل کر دیاجائے گا۔ اگر ان کے ساتھ ہماری ڈیل ہوتی تو ہم انہیں
ویزہ دے دیتے۔ نواز شریف پہلے سے مفرور ہیں۔ مریم کے حالات بھی خراب ہیں کیونکہ انہوں نے قطری اے ٹی ایم کے جعلی کاغذات بنا کر اعلیٰ عدلیہ میں پیش کئے۔ یہ دوسرے ممالک اور پاکستان کی معزز شخصیات سے بھی فون کراتے ہیں اور ڈیل کی باتیں کرتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ آج ہم مسلم لیگ ن کو ڈیل کی آفر کر رہے ہیں کہ لوٹے ہوئے پیسے واپس کریں اور مقصود چپڑاسی ، قوم سے اور حکومت سے معافی مانگیں۔ گناہ اور سزا کو قبول کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ڈیل
کون دے رہا ہے۔ درمیان میں وزیر اعظم عمرا ن خان کھڑا ہے جو نہ لیتا ہے اور نہ دیتا ہے۔ حکومت مسلم ن کی کرپشن کی شہ رگ تک پہنچ چکے ہیں۔ یہ جو چار لوگ ہیں ان میں ایک اور بھی شا مل ہو رہا ہے ، ان کی ویڈیو بہت جلد آنے والی ہے۔شاہد خاقان عباسی کے بہکے بہکے بیانات آ رہے ہیں۔ چاروں شریف باہر جانے کے لئے ڈیل مانگ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہاکہ ن لیگ اپنے نام پر پیسہ نہیں رکھتی یہ پیسے کسی دوسرے کے نام پر رکھتے ہیں۔
ہم نے ان سے زمینیں واگزار کرائی ہیں۔ نیب کی کارکردگی بھی دیکھ لیں ۔ ان سے 100 ارب روپے کی زمین واگزار کرائی ہے۔ یہ پیسہ بے نامی رکھتے ہیں ۔پیسہ بھی واپس کرائے ہیں۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بھی کچھ لوگوں کو صحت کارڈ دیئے تھے جس میں مبینہ طور پر 3 ارب روپے کا گھپلا ہوا ہے۔ اس پر بھی کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارے لوگ فنکار ہیں جو خود رابطے کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی ڈیل پنکچر ہو گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے زیادہ سے زیادہ پیسہ بے نامی اکائونٹس میں رکھا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں