وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کا اسلام آباد میں 15 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروائے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے کروائے جائیں گے جس کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت سے 3 ہزار 900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں طلب کی ہیں

وزیراعظم نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کی جائیں ، اس کے علاوہ ای وی ایم پر انتخابات کے لیے ضرورت پڑنے پر وزیراعظم آفس کی مدد حاصل کرنے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروانے کا اعلان کیا تھا ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر اورد یگرممبران سے ملاقاتیں ہوئی، اس معاملے کی بحث اب دوسرے مرحلےمیں داخل ہوگئی ، اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات اپریل کے وسط میں ہوں گے جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہوگی،

اس سے انتخابات شفاف بنانے میں مدد ملے گی جب کہ الیکشن کمیشن نےاسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے ای وی ایم کی تعداد بھی بتا دی ہے، اگلے ہفتے الیکشن کمیشن کو مخصوص تعداد میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین فراہم کردیں گے۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو اب عملی طور پراستعمال کرنے کی طرف جارہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن حقیقت بننے والا ہے، الیکشن کمیشن کے عملے کو تربیت کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین مہیا کردی جائیں گی، وزارت سائنس وٹیکنالوجی ای وی ایم کے استعمال کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی، صاف اورشفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کاکام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close