عبوری وزیر اعظم کے لیے ن لیگ سے 4 امیدوارسامنے آنے پر نواز شریف ناراض ہو گئے

لندن (پی این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف عبوری وزیر اعظم کیلئےاپنی جماعت سے چار امیدواروں کے نام دیکھ کر ناراض ہو گئے، ن لیگ کے اندرونی اور با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی طرف سے نواز شریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے اطلاعات کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جن 4 لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا وہ عبوری وزیر اعظم کے امیدوار تھے۔ان چارامیدواروں میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نواز شریف سے ملنے گئے تھے،

اور انھوں نے عبوری وزیر اعظم کیلئے اپنا نام سب سے اوپر لکھا تھا۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق باقی 3 میں سے ایک سینٹرل پنجاب دوسرا پوٹھوہار اور تیسرا کراچی سے تھا۔پوٹھوہار سے امیدوار نے خود خواہش ظاہر نہیں کی بلکہ انھیں نامزد کیا گیا تھا۔ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں نواز شریف کسی بھی طرح پارٹی کو کسی ڈیل کے ذریعے اقتدار میں لانے کے حق میں نہیں ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close