اسلام آباد (پی این آئی) ایک نئے سروے کے مطابق 33 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ نواز شریف ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے موزوں لیڈر ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان پر اس حوالے سے 30 فیصد پاکستانیوں نے مثبت رائے دی ہے۔ اس حوالے سےانسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پاکستانی عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے۔ سروےکے نتائج کے مطابق 33 فیصد پاکستانیوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر ملکی مسائل حل کرنے کے حوالے سے اعتماد کیا۔سروے میں 30 فیصد پاکستانیوں نے موجودہ وزیراعظم عمران خان پر بھروسہ کیا،
16فیصد نے بلاول بھٹو زرداری جبکہ 3 فیصد نے مولانا فضل الرحمٰن کو ملکی مسائل حل کرنے کے لیے قابل اعتماد خیال کیا۔آئیپور سروے کے مطابق 68 فیصد پاکستانیوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان واپس آکر عدالتوں کا سامنا کرنے کامشورہ بھی دیا۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں