کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال، پرائیویٹ سکولوں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ

کراچی (پی این آئی) کراچی میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر نجی سکول نے پہلی تا پنجم کلاسز بند کر دیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق گلشن اقبال کے بلاک 10 میں نجی سکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک طلبہ کو گروپ کی صورت میں سکول بلایا جائے گا کہ پانچویں کلاس تک کے بچے آن لائن کلاسز لیں گے ۔

چھٹی سے اٹھویں تک کلاسز کے دو گروپ بانئے گئے ہیں تین روز تک ایک گروپ اور اگلے تین روز تک دوسرا گروپ سکول آئے گا۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 30 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close