تربیلا ڈیم متاثرین کا 60 سال بعد فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ نے تربیلا ڈیم متاثرین کا 60 سال بعد فیصلہ کردیا، متاثرین کے کلیمز کے خلاف واپڈا کی اپیل واپس لینے پر خارج کردی۔جسٹس عمرعطا بندیال نے سپریم کورٹ میں تربیلا ڈیم متاثرین کے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے متاثرین کو معاوضہ، متبادل زمین کی ادائیگی سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔عدالت نے کہاکہ پالیسی کےمطابق تربیلاڈیم متاثرین کو متبادل زمین نہیں ملی، جسٹس عمرعطابندیال

نے استفسار کیا کہ 206 متاثرین کو دینے کیلئے کتنی زمین درکار ہے؟ وکیل واپڈا نے بتایا کہ متاثرین کو دینے کے لیے 5000 ہزار ایکڑ زمین درکار ہے۔جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ واپڈا راستہ نکالے اور متاثرین کی تلافی کرے، بھاشا ڈیم متاثرین کیساتھ بھی واپڈا نے معاملات طے کیے، 12 ایکڑ اراضی کیلئے ایک لاکھ 7 ہزار معاوضہ نہ ہونے کے برابر ہے۔وکیل واپڈا نے کہاکہ متاثرین کے معاملات کا ہائیکورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں جائزہ لے لیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close