اسلام آباد (پی این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ ملک میں آٹا چینی گندم، کھاد کے بعد اب ادویات کا ممکنہ بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ ملک میں سنگین مالی اقتصادی بحران پیدا کر دیا گیا ، ملک میں آٹا چینی گندم، کھاد کے بعد اب ادویات کا ممکنہ بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک معاشی بدحالی کی بدترین سطح پر آگیا ہے،
ملک میں کھاد میسر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کسانوں کو کھاد لے جانے والی گاڑیوں پر حملے کرنے پر مجبور کردیا ہے، کسان کیلئے مہنگی کھاد قطار میں بھی لینا محال ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران مہنگائی کی چکی میں پسنے والے غریبوں سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین رہے ہیں،بے حس بے رحم بیمار زہنیت حکمران عوام الناس کے مسائل سے مکمل لا تعلق ہیں۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ ناقابل برداشت مہنگائی سے خوشحال طبقہ بھی غرباء کی سطح پر آگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکمران عوام الناس کیلئے خون چوس گروہ بن چکے ہیں،ملک کی بڑی آبادی روٹی روزگار رہائش سے محروم کر دی گئی ہے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی انتخابی سرمایہ کار اشیاحصہ داری حاصل کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی کو چھت روزگار روٹی چھن جانے والوں کی حمایت سے کوئی نہیں روک سکتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں