لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف کی برطانیہ سے واپسی کا معاملہ ان دنوں حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ ساتھ میڈیا میں بھی ایک گرم موضوع ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللّٰہ نے ٹی وی پروگرام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صاحب فٹ ہیں، ان کا ایک پیچیدہ آپریشن ہونا باقی ہے۔ مختلف سوالوں کے جواب میں رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف اپنی صحت اور سیاست سے متعلق خود فیصلہ کریں گے۔
راناثنااللّٰہ نے کہا کہ ہمیں ڈیل کی ضرورت نہیں، نواز شریف کی کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت کے حالات برے ہیں، ان کے لوگ الیکشن لڑنے کو تیار نہیں، اتحادی مجبوری کے تحت حکومت کے ساتھ ہیں۔ لیگی رہنما رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں، اپنے اصولی موقف سے نہیں ہٹیں گے، حکومت جتنا عرصہ رہے گی ملک کا بیڑا غرق کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں دھکے کے باوجود ن لیگ نے پنجاب میں اکثریت حاصل کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں