دیرینہ مطالبہ پورا ۔۔۔حکومت نے تاجربرادری کو بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی(پی این آئی) وفاقی برائے بحری امور وزیرعلی زیدی نے کہا کہ کراچی کی تاجربرادری ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،کراچی ملک کامعاشی حب تاجربرادری کی وجہ سے کہلاتا ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں تاجربرادری نے ہمیشہ کردار ادا کیا،وزیر اعظم عمران خان بھی کراچی کی تاجربرادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاجربرادری کے مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا۔

تاجربرادری کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیرعلی زیدی سے شہرقائد کی تاجربرادری کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر تاجروں کے مسائل سنے گئے اور حل کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔تفصیلات کے مطابق علی زیدی سے ملاقات میں تاجر رہنما زبیر موتی والا اور جاویدبلوانی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے تاجربرادری کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر نے کراچی کی ترقی میں تاجربرادری کےکردار کو سراہا، وبا کے دوران سنگین صورت حال کا مقابلہ کرنے پر بھی تعریف کی۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی کی تاجربرادری ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،کراچی ملک کامعاشی حب تاجربرادری کی وجہ سے کہلاتا ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں تاجربرادری نے ہمیشہ کردار ادا کیا،وزیر اعظم عمران خان بھی کراچی کی تاجربرادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاجربرادری کے مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا، تاجربرادری کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close