لاہور(پی این آئی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگی قیادت سابق وزیراعظم نواز شریف کا پتہ صاف کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے دعویٰ کے ساتھ ن لیگ کے 4 بڑوں کی ایک ملاقات کا راز بھی فاش کردیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں ریس لگی ہوئی ہے، پارٹی کے 4 بڑے رہنما سابق وزیراعظم کو ہٹا کر قیادت لینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ سے کہا کہ ن لیگ کے 4 بڑے رہنما کسی سے ملنے گئے تو کہا کہ نواز شریف نے ملک کے ساتھ برا کیا، آپ ہمارے برے میں کیوں نہیں سوچتے؟وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی تینوں بڑی جماعتوں میں اعتماد کا فقدان ہے، ان میں سے ہر جماعت اس فکر میں رہتی ہے کہ کہیں دوسری جماعت ڈیل نہ کرلے۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں وہ لوٹ معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں جو لوٹ مار کر کے ملک سے بھاگ گئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ 1948ء سے 2008ء تک 6 ٹریلین اور 2008ء سے 2018ء تک 23 ٹریلین قرض لیا گیا۔ساتھ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلی حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں