شریف خاندان کن چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہا ہے؟ شہباز گِل نے بڑا دعویٰ کر دیا

فیصل آباد (پی این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو باہر جانے دیں۔

جن لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے ان میں شہباز شریف، ان کا بیٹا، نواز شریف اور ان کی بیٹی شامل ہیں۔ شاہد خاقان عباسی پاکستان میں ہی رہیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ شریف فیملی کو ڈیل نہیں دی جائے گی، یہ چکن برگر مانگ رہے ہیں ، ہم انہیں ابلا ہوا آلو بھی نہیں دیں گے، ان کے سامنے عمران خان کھڑا ہے، احتساب ہوگا اور شہباز شریف سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close