عمران خان کے پاس ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا، بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ عمران خان کے پاس ریٹائرڈ ہرٹ ہونےکے سوا کوئی چارہ نہیں، عمران خان نا اہل اور نالائق لیڈر ثابت ہوچکے ہیں۔شکرگڑھ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جھوٹے دعووں کی قلعی کھل رہی ہے،ضد کرکے پچ نہ چھوڑی تو تماشائیوں کو اسٹریچر پر ڈال کرباہر نکالنا پڑےگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزراء کہتے ہیں آٹا اس لیے نہیں مل رہا کہ لوگ 2 کے بجائے 4 روٹیاں کھاتے ہیں،کھاد اس لیے نہیں مل رہی کہ زمیندار زیادہ کھاد استعمال کر رہے ہیں، جب کہ حکومت نے اپنی سرپرستی میں یوریا کھاد اسمگل کروائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کا فائدہ عوام کو ہوگا، پی ٹی آئی کےارکان اسمبلی نے عمران خان کی پالیسیوں کا دفاع کرنا نہ چھوڑا تو اگلے الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جو ہاتھ آپ کے سرپر تھے اب وہ نوازشریف کے پاؤں میں ہیں، جتنا مرضی تڑپیں اب نوازشریف اس جعلی حکومت کوڈھیل نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close