پشاور(پی این آئی)صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں میں پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے جبکہ بچوں اور ماں کی صحت تسلی بخش ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں بھی خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں