پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکائونٹس سے کون اور کس کے کہنے پر لوگوں کو گالیاں نکالتا ہے؟ سابق رہنما احمد جواد نے حقائق سے پردہ ہٹا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام لائیو ود نصر اللہ ملک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ آج اس پروگرام کے ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف یا عمران خان کیخلاف کوئی ٹوئٹ کریں اس کے بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کے اوپر کتنی غلاظت پھینکی جائیگی اور گالیاں دی جائینگی،یہ کون کر رہا ہے ؟بھائی یہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم ہے جو ایسا کر رہی ہے،یہ عمران خان کے

نیچے اسرار خالد صاحب ہیں جو سوشل میڈیا ٹیم کو ہیڈ کرتے ہیں ، وہی اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں کہ یہ کام خود وہ کرتے ہیں یا خان صاحب کی فرمائش ہوتی ہے ، سوشل میڈیا ٹیم بالکل ہی بے لگا م ہو چکی ہے ، یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ پی ٹی آئی نے نوجوان نسل کو انتہائی غلیظ کلچر سے روشناس کرایا، ان کی حوصلہ افزائی کی ، اب اسے کیسے کنٹرول کریںگے؟کیونکہ اب تو کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے ، احمد جواد نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close