نواز شریف بالکل پرفیکٹ ہیں ، کل پلائو،اروی گوشت اورکھیر کھائی ملاقات کرنیوالے سینئرصحافی سہیل وڑائچ کادلچسپ انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی صحت بالکل ٹھیک ہے ۔گزشتہ روز نواز شریف سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ نواز شریف کی صحت بالکل پرفیکٹ ہے ، انہوں نے گزشتہ روز کھانے میں پلاﺅ، اروی گوشت اور کھیر کھائی۔سہیل وڑائچ نے بتا یا کہ ویسے دیکھنے میں نواز شریف پہلے سے زیادہ کمزور ہو گئے ہیں ۔یادرہے کہ نوازشریف2019میں علاج کے لیے لندن گئے تھے ۔ ان کی لندن سے اکثر مختلف ریستورانوں میں کھانا کھانے اور چہل قدمی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جس کے باعث حکومتی حلقے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close