اب آپ سیر و تفریح کیلئے مری جانا چاہتے ہیں تو کیا کرنا ہو گا ؟ اہم اقدامات اٹھا لیے، سیاحوں کیلئے بڑی خبر

راولپنڈی (پی این آئی)مری انتظامیہ نے ساحتی مقام پر آنے والوں کیلئے نئے قوائد و ضوابط جاری کر دیے ۔ جن کے تحت اب ملکہ کوہسار کے مقام پر صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک سیاحوں کی 8 ہزار گاڑیاں ہی داخل ہوسکیں گی، اور گنجائش سے زیادہ گاڑیاں بھیجنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، تاہم براستہ مری کشمیر جانے والی گاڑیوں کو پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے مری میں داخلے کی مشروط اجازت دے دی۔اس ضمن میں

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کی اجازت دے دی گئی ہے، داخلی گاڑیوں پر پابندی مری اور آزاد کشمیر کے رہائشیوں پر لاگو نہیں ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر مری ٹریفک پلان ترتیب دیں گے، حد سے زائد گاڑیوں کو روکنے کی ذمہ داری بھی چیف ٹریفک آفیسر کی ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق شام 5 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان مری میں سیاحوں کا داخلہ نہیں ہوسکے گا۔ چیف ٹریفک آفیسر محکمہ موسمیات سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔اس کے علاوہ چیف ٹریفک آفیسر، سٹی پولیس آفیسر مناسب نفری تعینات کرنے کے پابند ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close