کراچی (پی این آئی) کراچی کے شہری آج خبردار رہیں کہ آج شاہراہِ فیصل کی طرف نہ نکلیں کیونکہ بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے جماعت اسلامی کے مظاہرین آج شاہراہِ فیصل پر ریلی نکالیں گے۔ سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر سترہویں روز دھرنا جاری ہے، جماعت کی جانب سے آج شاہراہ فیصل پر مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کرپشن کا پورا نظام سندھ اسمبلی سے چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پورے صوبے اور ہر ادارے پر قبضہ کرلیا ہے، ان کی جدوجہد وڈیرا مائنڈ سیٹ کے خلاف ہے۔جماعت اسلامی نے آج شارع فیصل پر مارچ کا اعلان کردیا ہے، حافظ نعیم نے کہا کہ شہر کے تمام اضلاع سے ریلیاں شارع فیصل پہنچیں گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں