سکول بند کریں گے یا نہیں؟ کرونا کیسز میں اضافے کے بعد حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

کراچی (پی این آئی) سندھ میں کورونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے ، صوبائی حکومت نے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے اور تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال اور تعلیمی اداروں سے متعلق معاملات زیرغور آئے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔اجلاس میں تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں کا سروے کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ عوامی مقامات پرماسک پہننےکولازمی قرار دیا گیا ، شادی ہالز،مارکیز میں بھی ماسک پہننالازمی قرار دیا گیا ۔شادی کی تقریبات میں کھاناباکس میں دینےکی ہدایت جبکہ مارکیٹوں میں ویکسی نیٹڈافرادکوداخل ہونےکی اجازت ہوگی۔ اجلاس میں سرکاری افسران سے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا کہ جو سرکاری افسر ماسک نہیں پہنے گا اسے جرمانہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نےکہا کہ عوام تعاون کریں توکوروناکی موجودہ لہربھی کنٹرول ہوجائےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں