اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر مراد سعید کی وزارت کا شاندار کارنامہ، 12 سال بعد پہلی مرتبہ پاکستان پوسٹ کا خسارہ ختم، 3 سال کے دوران ادارے کی آمدن میں ریکارڈ 15 ارب روپے کا اضافہ ہوا، ادارہ بین الاقوامی درجہ بندی میں 49 ویں نمبر سے 26 ویں نمبر پر آگیا۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ گزشتہ 3 سال میں بین الاقوامی درجہ بندی میں 49 ویں نمبر سے 26 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
عوام کے اعتماد اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مختلف اصلاحاتی اقدامات کے باعث 12سال بعد رواں مالی سال کے دوران ادارہ سالانہ خسارہ ختم کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز کے مطابق 2018 میں ذمہ داری سنبھالی تو یہ ادارہ خسارے اور چیلنجز کا شکار تھا،گذشتہ 3سال میں پاکستان پوسٹ کی آمدن میں15 ارب روپے کا اضافہ ہوا لیکن تنخواہوں میں سالانہ اضافے کے سبب خسارہ ختم کرنا ایک مشکل ٹاسک تھا۔مراد سعید نے کہا کہ 2018 میں جب ذمہ داریاں سنبھالیں تو دیگر چیلیجز کے ساتھ ساتھ سالانہ خسارے میں مسلسل اضافہ ، فیٹف کی 13 آبزرویشن بھی تھیں جن پر نہ صرف عملدرآمد کرایا بلکہ بہت ساری مالیاتی سروسز سے متعلقہ اقدامات پر بھی قدغن کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 3سال میں پاکستان پوسٹ کی آمدن میں15 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، تنخواہوں میں سالانہ اضافے کے سبب خسارہ ختم کرنا ایک مشکل ٹاسک تھا۔
وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ عوام کے اعتماد اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مختلف اصلاحاتی اقدامات کے باعث 12سال بعد رواں مالی سال کے دوران ادارہ سالانہ خسارہ ختم کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرانی خستہ حال عمارتوں کو ٹھیک کرنے کے لئے پیسہ نہیں تھا لہذا ایک نئی سوچ سے ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز کا اسلام آباد سے آغاز کیا اور اب دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جا رہا ہے جو بہتر ماحول کے ساتھ جدتوں سے آراستہ ہوگا۔ انہوں نے عوامالناس اور دیگر سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان تمام چیلیجز کے باوجود پاکستان پوسٹ کو ترجیح دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں