مسلسل دوسرے روز ملک کے اکثر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

خضدار (پی این آئی) مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث شہریوں کو خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بڑے حصے میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد آج بروز ہفتہ کو بلوچستان کے بھی کئی علاقے زلزلے سے لرز گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و ونواح کے دیگر علاقوں میں زلزلہ کے شدید جھٹکوں نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ۔

زلزلے کے شدت زیادہ محسوس ہونے پر لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ آخری اطلاعات تک زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کا واقعہ سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5 عشاریہ 6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں