وزیراعظم عمران خان کیلئے بڑا دھچکا، نائب صدر نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

کوریا (پی این آئی) گزشتہ سال بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہونے والے جنوبی کوریا میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رکن اور دس کے قریب کتابوں کے مصنف محمد عبدہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اپنی کاروباری اور نجی مصروفیات کے علاوہ کچھ مسائل کی بنا پر انہوں یہ فیصلہ کیا ہے، وہ اپنی ٹیم کے ساتھ خوش نہیں تھے کیونکہ اُن کے خیال میں یہ عہدہ صرف تصویریں کھنچوانے اوردعوتیں کھانے تک محدود کر دیا گیا تھا اور کسی بھی کام سے پہلے نا مشورہ کیا جاتا ہے اور نا ہی بعد میں بات کرنے کا حق دیا جاتا ہے۔

محمد عبدہ نے بتایا کہ انہوں نے کوریا میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے ممبرز کیلئے کام کرنے کے جذبے سے یہ عہدہ قبول کیا تھا لیکن اب اُن کیلئے نا کوئی کام کیا جاتا ہے اور نا ہی کرنے دیا جاتا ہے،اسلام آباد میں اعلی قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اور انہوں نے اُن کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال وفاقی وزیر غلام سرور خان نے پاکستان تحریک انصاف جنوبی کوریا کے پینل کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا تھا۔

close