اسلام آباد( پی این آئی)قومی اسمبلی کی جانب سے منظور شدہ منی بجٹ کے اثرات آنا شروع ہوگئے ،پیناڈول سمیت متعدد دوائوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا،حکومت کی جانب سے منی بجٹ کے بعد دوائوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر 17.5 فیصد ٹیکس کے بعد متعدد دوائیں 10 تا 20 فیصد مہنگی ہوگئی ہیں۔بلڈ پریشر ، کولیسٹرول اور معدے کی تیزابیت کی دوائوں میں واضح اضافہ ہوا، جسم کے درر کو فوری دور کرنے والے انجکشنز بھی
مہنگے ہوئے،31 روپے میں فروخت ہونے والا درد کش انجکشن وارن 36 روپے کا ہوگیا ، معدے یا السر کی دوا وینزا کی قیمت میں بھی 5 روپے کا اضافہ ہوا۔کولیسٹرول کے لیے استعمال ہونے والی دوا روسوویکس بھی 10 روپے مہنگی ہوگئی ، اینٹی بائیوٹک میکروبک کی قیمت میں بھی 8 روپے اضافہ ہوا، شوگر کے مریضوں کی دوا میگزا من کی قیمت میں 5 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا،15 روپے فی پتہ ملنے والی پیناڈول بھی 25 روپے میں فروخت کی جارہی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں