حکومتی اتحادیوں کو منی بجٹ کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے کس نے فون کیے؟

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان کو فون کال نہیں آئیں، حکومتی اتحادیوں کو آئیں، انہوں نے خود ہمیں بتایا۔شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی نے کہا کہ وہ منی بجٹ پر ووٹ دینے کو تیار نہیں، لیکن فون کال پر ووٹ ڈالنے آگئے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ارکان پورے کرنے میں مشکل ہو تو حکومت رہنے کے قابل نہیں،

نہ حکومتی ارکان خوش ہیں نہ حکومتی اتحادی، بیساکھی ہٹے گی تو حکومت ایک دن بھی نہیں رہ سکے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close