لندن میں موجود نواز شریف کو بڑا دھچکا لگ گیا، حکومت نے ایک اور بڑا اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی جعلی جھوٹی بیماری کی رپورٹس پر میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا ہے،انشاللہ اب تفتیش ہو جائےگی کہ نواز شریف کوجعلی رپورٹس بنوا کر دینےمیں کس کس کو استعمال کیاگیااورکس چیز کا خون استعمال ہوا پلیٹ لیٹس کو جعلی طریقے سے نیچے دکھایا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کےمعاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت پنجاب نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور ان کی واپسی کے بارے میں رائے دینے کیلئے سینئر پروفیسروں پر مشتمل 9 رکنی سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ انھوں کہا کہ میڈیکل بورڈ 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ حکومت پنجاب کو پیش کرے گا۔\شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں میڈیکل بورڈمیں شامل افراد کے نام کے حوالے سے پنجاب حکومت کی جاری کردہ نوٹیفیکشن کی کاپی بھی شیئر کی ۔ پنجاب حکومت کے نوٹی فیکشن کےمطابق میڈیکل بورڈکےکنوئیرپروفیسر ڈاکٹر محمدعارف ندیم ہونگےاور دیگر ممبران میں پروفیسرڈاکٹرغیاث النبی طیب،پروفیسرڈاکٹرثاقب سعید ، پروفیسرڈاکٹرشاہد حمید، پروفیسرڈاکٹربلال محی الدین ،پروفیسرڈاکٹرعنبرین حامد، پروفیسرڈاکٹرشفیق الرحمان، پروفیسرڈاکٹرمونا عزیزاورڈاکٹرخدیجہ عرفان خواجہ شامل ہیں ۔

انھوں نے اپنی دوسری ٹویٹ میں کہا کہ میاں نواز شریف کی جعلی جھوٹی بیماری کی رپورٹس پر میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا ہے،انشاللہ اب تفتیش ہو جائے گی کہ نواز شریف کوجعلی وپورٹس بنوا کر دینے میں کس کس کو استعمال کیا گیااورکس چیز کا خون استعمال ہوا، پلیٹ لیٹس کو جعلی طریقے سے نیچے دکھایا گیا۔انھوں نے کہا کہ اگر وہ میاں نواز شریف کا خون نہیں تھا تو کس کا تھا؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close