شاہزیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کی ہسپتال میں عیاشیاں، کس کو ذمہ دار قرار دے کر فارغ کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی سمیت با اثر افراد کی جیل کی بجائے نجی ہسپتالوں میں عیاشی کا معاملہ سامنے آنے پر سنٹرل جیل کراچی کے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے مطابق سنٹرل جیل کراچی کے سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو معطل کرکے محکمہ داخلہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ان میں شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو معطل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close