کراچی(پی این آئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی بھی اقدام این سی او سی کی ہدایت سے مشروط کردیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لیکن حالات اس وقت قابو میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود اسپتالوں میں دباؤ میں اضافہ نہیں ہوا اور وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد بھی کم ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ این سی او سی کی ہدایات پرکیا جائے گا اور تعلیمی اداروں پر پابندیوں سےمتعلق ہماری نظریں این سی او سی پر ہیں۔واضح رہےکہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ تین روز کے دوران شرح 15 فیصد سے تجاوز کرکے 29 فیصد کے قریب جا پہنچی ہے جب کہ شہر میں اومی کرون ویرینٹ کے 95 فیصد سے زائد کیسز ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں