ایک اور اہم حکومتی شخصیت کا استعفیٰ تیار لیکن پھر کیا ہوا؟ سینئر صحافی نے بڑی خبر دیدی

لاہور (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے گرونر پنجاب چودھری محمد سرور سے متعلق خبر دے دی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب بھی پکے ہو گئے ہیں۔ پروگرام میں موجود طاہر ملک نے کہا کہ چودھری سرور نے اپنا استعفیٰ تیار کر کے رکھا ہوا تھا، وہ پریس کانفرنس بھی کرنے والے تھے لیکن پھر انہیں ایک آواز آئی کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دینے کا ارادہ ترک کر دیا۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ آج کل وزیراعظم عمران خان گورنر پنجاب چودھری سرور کو بہت عزت دے رہے ہیں، میں تو عرض کر رہا ہوں ، گو کہ گورنر پنجاب حکومت کی کارکردگی سے زیادہ مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے ٹوبہ سے الیکشن لڑنا ہے جس کے لیے وہ تیاری بھی کر رہے ہیں۔الیکشن نہ لڑنے والوں اور سیاسی آدمی کی رائے میں فرق ہو گا۔ تجزیہ کار طاہر ملک نے کہا کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ایک بڑی شخصیت نے بات کی اور ان کو تسلی دی کہ گھبراؤ نہیں۔نواز شریف کا بیان آن ریکارڈ ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف دو عہدے ہیں، جب وہ بدلیں گے تو ہم بھی آ جائیں گے۔ ملک میں کسی معاملے میں عوام کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا۔

واضح رہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے تلخ کلامی کی جس کے بعد یہ بات میڈیا پر بھی کافی زیر بحث رہی، پرویز خٹک کی تلخ کلامی کے بعد بھی حکومت گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں منی بجٹ پاس کروانے میں کامیاب ہو گئی جسے حکومت نے اپنی جیت اور اپوزیشن کی ہار قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close