عمران خان کی حالت وہ ہوگئی ہےجوطالبان کےقبضےسےچندروز قبل اشرف غنی کی ہوگئی تھی،سینئر صحافی سلیم صافی کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نےکہا ہے کہ عمران خان کی حالت وہ ہوگئی ہےجوطالبان کےقبضےسےچندروزقبل اشرف غنی کی ہوگئی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر اینکر پرسن سلیم صافی نے کہا ہے کہ ’’عمران خان کی حالت وہ ہوگئی ہےجوطالبان کےقبضےسےچندروزقبل اشرف غنی کی ہوگئی تھی۔انکا کہنا تھا کہ اسدعمرسب انکےحمداللہ محب بنے ہوئے ہیں۔ زلفی، شبلی ،فیصل جاوید اوردیگرخوشامدی انکے ڈاکٹرفضلی بنےہوئےلیکن پرویز خٹک اورنورعالم خان جیسے چند لوگ حامد کرزئی بن کر ان کی بندآنکھیں کھولنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close