قتل کے مجرم کا تعلیم کے میدان میں شاندار کارنامہ، 10 لاکھ روپے کی اسکالر شپ کی پیشکش کر دی گئی

اسلام آباد (پی ای آئی )کراچی کی سینٹرل جیل میں قیداس تینتیس سالہ قیدی سید نعیم شاہ نے انٹر میڈیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔ مونس سراج کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹر میڈیٹ امتحانات میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے قتل کیس میں سزا یافتہ سید نعیم شاہ کی اس وقت حیرت کی انتہاء نہ رہی، جب اسے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کے لئے آئی کیپ نامی ادارے نے اسکالر شپ آفر کی۔نجی ٹی ہم نیوز کے مطابقپابند سلاسل ہونے کے باوجود اپنی تعلیمی قابلیت کا لوہا منوانے والے اس قیدی نےجیل انتظامیہ کا

سر بھی فخر سے بلند کردیا ہے، جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سید نعیم شاہ کی غیر معمولی کامیابی جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی بہتر تعلیم کی واضح دلیل ہے۔25برس قید کی سزا کاٹنے والا سید نعیم شاہ زندگی کے 11برس جیل کی چار دیواری میں گذراچکا ہے۔ اب اس کی اپیل ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اور حکومت سزا کے فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے معاشرے کا کار آمد شہری بن سکے۔انٹر میڈیٹ امتحان میں سید نعیم شاہ کی نمایاں نمبروں سے کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ انسان کی لگن اگر سچی ہو تو درمیان حائل سلاخیں کوئی معنی نہیں رکھتیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close