جو ہمیں لاتے ہیں وہی واپس لے جاتے ہیں، ڈاکٹر عامر لیاقت نے معنی خیز بات کہہ دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کہتے ہیں جو ہمیں لاتے ہیں وہی واپس لے جاتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان سےملاقات کے بعدپارلیمنٹ لابی میں صحافی گفتگو کرتے عامر لیاقت نے بتا یا کہ وزیراعظم عمران خان سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات میں دل کی باتیں ہوئیں۔

انہیں بتایا کراچی میں جو ہو رہا ہے وہ مناسب نہیں، علی زیدی بلاوجہ مداخلت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نہ میں نے پی ٹی آئی سے جانا ہے اور نہ ہی میری کوئی اور منزل ہے، یہاں ہی رہ کر مقابلہ کروں گا، عمران خان کی ہر بات مانتا ہوں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close