شاہ رخ جتوئی کے ہسپتال میں رہنے کا معاملہ، محکمہ داخلہ سندھ نےتحقیقات کا حکم دے دیا

کراچی(آئی این پی) نوجوان شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے جیل کے بجائے اسپتال میں رہنے کے معاملے پر محکمہ داخلہ سندھ نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔قتل کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے جیل کے بجائے اسپتال میں رہنے کی خبر نجی ٹی وی پر نشر ہونے کے دو روز بعد محکمہ داخلہ سندھ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری جیل خانہ جات سندھ سے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

خیال رہے کہ قتل کے مجرم شاہ رخ جتوئی کا کئی ماہ سے کراچی سینٹرل جیل کے نجی اسپتال میں رہنے کا انکشاف ہوا تھا۔اس حوالے سے ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ جتوئی کو بغیر کسی میڈیکل بورڈ کے اسپتال منتقل کیا گیا اور محکمہ داخلہ سندھ نے اس معاملے پر ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close