ٹریفک حادثہ، سندھ کے ایک ہی خاندان سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق‘4 افراد زخمی

بھکر (آئی این پی)بھکر میں خطرناک ٹریفک حادثہ کے دوران خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ‘ہلاک اور زخمیوں کا سندھ کے تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جھنگ روڈ جہاں خان کے قریب مسافر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں خاتون اوربچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچے سمیت وین ڈرائیور شامل ہے جبکہ زخمیوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں اور تمام کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ریسکیو ذرائو کے مطابق امدادی ٹیمیں زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی وین کے مسافروں کا تعلق سندھ سے ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں