دکھی انسانیت کو تنہاء چھوڑ کر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے،عثمان بزدار جذباتی ہو گئے

لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا قومی ایشوز پر سیاست کرنا بے حسی اور سنگدلی ہے‘تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن بھی وہ ملی جسے قومی مفادات کا شعور ہے نہ ادراک دکھی انسانیت کو تنہائ￿ چھوڑ کر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن بھی وہ ملی جسے قومی مفادات کا شعور ہے نہ ادراک، اپوزیشن جماعتوں نے پہلے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی،

پھر ان عناصر نے کورونا، ڈینگی اور مری واقعہ پر سیاست چمکانے کی کوشش کی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں مخالفت برائے مخالفت میں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے سے باز نہیں آئیں، اپوزیشن کے رہنماؤں کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، قوم کی تائید سے اپوزیشن کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آج ایک بار پھر اپوزیشن کو شکست ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close