پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند کے ڈیرے، موٹروے کہاں کہاں سے بند؟

لاہور (آئی این پی) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ ہوگیا۔ حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، دھند کے باعث فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، کئی علاقوں میں شدید دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close