کراچی، ڈکیتی کے دوران ماں اور بہن کے سامنے نوبیاہتا نوجوان قتل کر دیا گیا

کراچی (آئی این پی) ڈکیتی کے دوران ماں اور بہن کے سامنے نوبیاہتا نوجوان قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔کراچی کے علاقے پاکستان ایمپلائز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) میں کشمیر روڈ کے قریب ایک گھر کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک ملزم کی فائرنگ سے نوبیاتا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ماں اور بیٹی رکشے میں گھر کے باہر پہنچتی ہیں کہ ایک موٹر سائیکل سوار ملزم انہیں گن پوائنٹ پر گھیر لیتا ہے۔

اس دوران ایک خاتون نے گھر کی گھنٹی بجائی، رکشہ ڈرائیور اس موقع پر فرار ہوجاتا ہے جبکہ ڈاکو ایک خاتون سے سامان بٹورنے میں مصروف ہوتا ہے۔واردات کے وقت اسی گلی میں موجود سکیورٹی گارڈ نے بھی خواتین کی کوئی مدد نہیں کی۔ اتنے میں خاتون کا بیٹا شاہ رخ اچانک دروازہ کھول کر باہر نکلتا ہے اور ڈاکو کی جانب لپکتا ہے۔ یہ دیکھ کر ملزم اس پر فائر کرکے موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔زخمی شاہ رخ کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس کے مطابق متوفی کار شو روم چلاتا تھا جس کی چند روز قبل شادی ہوئی تھی اور گھر میں ان دِنوں ولیمے کی تیاری ہو رہی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close