اسلام آ باد (آئی این پی ) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑے میں شامل 15 طلبہ کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔ یونیورسٹی ترجمان نے بتایا کہ اسٹوڈنٹ ڈسپلن کمیٹی کی سفارشات پرطلبہ کو فارغ کیا گیا۔اسٹوڈنٹ ڈسپلن کمیٹی نے طلبہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں جھگڑے میں شامل طلبہ کویونیورسٹی سے نکالنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ طلبہ کے ہجوم میں شامل 3 طلبہ کو5 ہزار روپے جرمانہ اور ایک کو سمسٹرفیل کردیاگیا۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو اسلامک یونی ورسٹی میں امن واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران دوسری تنظیم کی جانب سے طلبہ پر حملہ کیا گیا جس میں ڈنڈے اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں