کراچی (پی این آئی) کراچی پولیس حکام میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد 5 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی، جس کے بعد ملزمان احاطۂ عدالت سے فرار ہو گئے۔ اب تک سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی پولیس مفرور پانچوں ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ فرار ہو جانے والے ملزمان میں سلیم سالار، محمد سومار، محمد اسحاق، دودو خان اور محمد خان جوکھیو شامل ہیں۔
آج مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ مقدمہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، دہشت گردی کا کیس سننے کا اختیار ماڈل کورٹ کو نہیں ہے۔ اس موقع پر ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کا اندراج نہیں کیا ہے اس لیے یہ مقدمہ انسداد دہشتگری کی عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں