موسم خراب، شدید دُھند۔۔ فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے بُری خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) موسم خراب، شدید دُھند۔۔ فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے بُری خبر آگئ۔۔۔ شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 623،جدہ سے لاہور آنے والی انٹرنیشل پرواز738 سمیت دیگر فلائٹس متاثر ہوئی ہیں۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ تاحد نگاہ بہتر ہونے پر فلائٹ آپریشن کو بحال کردیا جائے گا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تاحد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل دھند کے باعث موٹرویز کے مختلف حصوں کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close