بچوں کی خواہش پوری ہو گئی، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزارت تعلیم نے لائٹر بیگ برائٹر سٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، نئی پالیسی پہلی سے پانچویں جماعت تک لاگو ہوگی، نئی پالیسی کے تحت کلاسوں کے اندر خصوصی ریک بنائے جائیں گے، بچے صرف مطلوبہ کاپیاں اور کتابیں لے کر آئیں گے۔ ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کا لائٹر بیگ برائٹر سٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، نئی پالیسی پہلی سے پانچویں جماعت تک لاگو ہوگی۔

نئی پالیسی کا فیصلہ بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ نئی پالیسی کے تحت کلاسوں کے اندر خصوصی ریک قائم کیے گئے ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت مطلوبہ نصابی کتابوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ پالیسی کے تحت بچے صرف مطلوبہ کاپیاں اور کتابیں لے کر آئیں گے۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بچوں کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کی پانچویں لہر اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے باعث کل 13 جنوری جمعرات کو دن 11 بجے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بلا لی گئی ہے، کانفرنس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ کانفرنس میں اومی کرون لہر کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا، کانفرنس میں کورونا کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی تجویز پر بھی غور ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ کانفرنس میں اسمارٹ سلیبس اورہفتے میں تین دن کلاسزکی تجاویز پربھی غورکیا جائے گا۔

کانفرنس میں ویکسی نیشن لازمی قرا دینے کی تجویز بھی زیر غورہے۔ مزید برآں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ محفوظ تعلیمی ادارے ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب بھر میں مستقبل کے معماروں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے خصوصی ویکسی نیشن کیمپس لگا رہا ہے۔ تعلیمی اداروں میں 100فیصد ویکسی نیشن کو یقینی بنا کر ہی تعلیمی سرگرمیوں کو بلاتعطل جاری رکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں