پاکستان میں کن کن شہروں میں کسی بھی وقت شدید زلزلہ آسکتا ہے؟ سونامی کا الرٹ جاری

مکران (پی این آئی)ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر کا کہنا ہےکہ سندھ اور مکران کے ساحل پر سونامی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹرامیر حیدر کے مطابق 1945 میں مکران کے ساحل سے تباہی پھیلانے والا سونامی ٹکرایا تھا جس کے بعد سے یہ آفت اب اپنا قدرتی ٹائم اسکیل مکمل کرچکی ہے۔ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر کا کہنا ہےکہ مکران کے سمندر میں موجود سبڈکشن زون کافی سرگرم ہے اور شدت پکڑرہا ہے۔

سبڈکشن زون کی حیثیت سمندر میں ایٹم بم کی ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، بحیرہ عرب میں سونامی آنے کی صورت میں گوادر اور مکران کا ساحل سب سے متاثر ہوسکتا ہے جب کہ یہ آفت کراچی کو بھی بڑے کم وقت میں اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، محکمہ موسمیات تمام متعلقہ اداروں کے ہمراہ اس قدرتی آفت سے نبرد آزما ہونے کے لیے منصوبہ بندی کررہا ہے۔دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل میٹ نے کہا ہےکہ محکمہ موسمیات مکران سب ڈکشن زون میں شدید زلزلے کے خدشے کا اظہار کئی دفعہ کر چکا ہے، مکران سب ڈکشن زون میں اتنی توانائی جمع ہو چکی ہے کہ کسی بھی وقت شدید زلزلہ آسکتا ہے جس سے سونامی کا بھی خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ادارے نے کچھ عرصہ قبل گوادر میں سونامی سے نمٹنے کی مشقیں بھی کی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close