“تبلیغی جماعت والوں سے گزارش ہے کہ باقی پاکستان چھوڑ کر ایک سال صرف مری میں چِلّے لگائیں”

اسلام آباد (پی این آئی )تحریک انصاف کے حامی صحافی انور لودھی نے مطالبہ کیا ہے کہ تبلیغی جماعت کے ایک سال تک تمام چلے مری میں لگوائے جائیں ۔ سینئر صحافی نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ تبلیغی جماعت والوں سے گزارش ہے کہ وہ باقی پاکستان کو چھوڑ کر ایک سال صرف مری میں چلے لگائیں ، گھر گھر جا کر وہاں کے باسیوں ، دکانداروں ، ٹرانسپورٹرز اور ہوٹل مالکان کو سمجھائیں کہ مال و دولت سے زیادہ انسانی زندگیاں اہم ہوتی ہیں ۔ انہیں بتائیں کہ پیسے پر اخلاقی اقدار کو ترجیح ملنی چاہیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close