شہباز شریف کی رات گئے راولپنڈ ی میں اہم شخصیت سے ملاقات

اسلام آباد ( پی این آئی) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے رات گئے راولپنڈی میں ایک اہم شخصیت سے ملاقات کی اور اس ملاقات کی وجہ سے شہباز شریف کو بلاول بھٹو زرداری سے بھی اپنی طے شدہ ملاقات ملتوی کرنا پڑی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات ون آن ون تھی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور داخلی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاہم اس حوالے سے ن لیگ کوئی موقف دینے سے انکاری ہے لیکن ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رات گئے یہ ملاقات ایک اہم شخصیت سے ہوئی ہے ،چنددن قبل مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی ایک اہم شخصیت سے ملاقات کر چکے ہیں جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا،سیاسی حلقے ان دنوں ہونے والی ان ملاقاتوں کو غیر معمولی اہمیت دے رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close