اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سیاسی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے حزب اختلاف کے رابطے اور ملاقاتیں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ اس سلسلے میں آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج جے یو آئی (ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان لانگ مارچ اور پی ڈی ایم کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوگی۔اپوزیشن رہنماؤں میں منی بل ناکام بنانے کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کسی بحران کو قابو نہیں کرسکی، ان کے بس میں کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جیب خالی ہے تو یہ بجٹ جعلی ہے، ملک کی تھوڑی بہت آزادی منی بجٹ میں آئی ایم ایف کے حوالے کردی گئی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں