صلح ہو گئی، وزیراعظم عمران خان نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں سب سے بڑی رکاوٹ دور ہوگئی۔ دواہم قبیلوں میں قبائلی مشران کی موجودگی میں صلح ہوگئی۔وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ آج دیامر بھاشا ڈیم کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ دیامر اور اپر کوہستان کے گرینڈ جرگہ کے مشران نے تھور اور ہربن قبیلے میں ایک دہائی پرانے تنازعے کو حل کرادیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس صلح کی وجہ سے نہ صرف دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تیزی آئے گی بلکہ یہ اپنے وقت پر مکمل بھی ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سرحد کا تنازعہ بھی حل ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں