مری میں داخلے پر پابندی میں کب تک توسیع کردی گئی؟ تاریخ سامنے آگئی

مری(پی این آئی) مری میں داخلے پر پابندی میں کب تک توسیع کردی گئی؟ تاریخ سامنے آگئی۔۔ حکومت نے مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی پر17 جنوری تک توسیع کردی ہے۔واضح رہے کہ سانحہ مری کے بعد ابتدائی طور پر دودن کے لیے سیاحوں کے مری میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس میں اب 17 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔

توسیع کا فیصلہ مزید برفباری کی پیش گوئی کے تحت کیا گیا ہے۔تاہم پابندی کے فیصلے کا اطلاق مری کے رہائشی افراد پر نہیں ہوگا۔وہ شناختی کارڈ دکھا کر مری سے باہر جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close