سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نا اہل۔۔؟؟ الیکشن کمیشن میں کارروائی ڈال دی گئی

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ عطاالحق قاسمی کیس میں چار کروڑ روپے اسحاق ڈار کی طرف واجب الادا ہیں اسحاق ڈار نے ابھی تک عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی لہذا اسحاق ڈار کو نااہل کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close